You are currently viewing شریف برادران کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات

شریف برادران کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات

ریاض(ڈیسک) سابق وزیر اعظم  میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف  نے سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ،

نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کامیاب رہی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ملاقات کے بعد نوازشریف مدینہ منورہ روانہ ہوئے جس کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں اپنا خصوصی طیارہ فراہم کیا۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے اور پھر عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.