You are currently viewing شرمین عبید چنائے نے غیر معمولی قدم اٹھا لیا

شرمین عبید چنائے نے غیر معمولی قدم اٹھا لیا

لاہور (ڈیسک) معروف پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں غیر معمولی ، جرات مندانہ اور حیرت انگیز قدم اٹھایا ہے ، انھوں نے 2012میں خود کو ملنے والا لکس لائف ٹائم اچیومنٹ  ایوارڈ واپس کر دیا ہے۔
یہ اقدم اٹھا کر انھوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ شرمین عبید چنائے خواتین پر تشدد، ان کے ساتھ زیادتی، خواتین کے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ وہ لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت دیگر عالمی اعزازات پا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ واپس کر رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے ایسے مردوں کا نامزد کیا جانا جو خواتین پر تشدد کے حوالے سے واضح ہو چکے ہیں، اس ناانصافی پر میں خاموش نہیں رہ سکتی۔ اس لیے میں اپنا ایوارڈ واپس کر رہی ہوں۔
ان کا اشارہ شو بز اسٹار فیروز خان کو لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے کی طرف تھا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو شرمین کا یہ جرات مندانہ اقدام بہت پسند آیا ہے، جب کہ کچھ لوگ اس کو منافقت قرار دے رہے ہیں۔