You are currently viewing شردھا کپورکا اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

شردھا کپورکا اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی(ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ شردھا کپور نے2010میں بننے والی فلم ’’تین پتی‘‘ سے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا، جس میں شکتی کپور بھی تھے، اب اداکارہ نے شکتی کپور کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، اداکار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ ہے جو زیادہ اچھا بزنس نہیں کر سکی ہے،شردھا ان دنوں بیڈ مینٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔فلم کے ہدایت کار امو ل گپتا ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.