You are currently viewing شرح نمو میں اضافے کے لیے ایپک ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، جاپانی وزیراعظم

شرح نمو میں اضافے کے لیے ایپک ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، جاپانی وزیراعظم

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:21/11/2020 13:12
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو(ڈیسک)  جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگانے کہا ہے کہ شرح نمو میں اضافے کے لیے ایپک ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم یوشی ہیدے س ±وگانے ملائیشیا کی میزبانی میں منعقد ہ ایشیا بحر الکاہل اقتصادی تعاون(ایپک )اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں خوشحالی لانے کی غرض سے ایپک ممالک کے ساتھ قریبی مل کر کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جاپان ایپک ممالک کے ساتھ مل کر ایک ایسی پائیدار معیشت اور معاشرے کی تخلیق کا عزم رکھتا ہے جو ہر قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کی اہل ہو، جس میں ہر کوئی سرگرمی سے شریک ہو سکے اور شرح نمو کے ثمرات سے لطف اندوز ہو سکے۔ ایک ا?زاد اور کھلا ہند بحرالکاہل، خطے کی خوشحالی کا بنیادی ستون ہو گا۔ جاپان اسے حقیقت بنانے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان، بحرالکاہل کے ا?ر پار شراکتداری کے تجارتی سمجھوتے کے مکمل نفاذ کے ذریعے ایشیا بحرالکاہل میں ا?زاد تجارت کو پروان چڑھانے کا عزم بھی رکھتا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.