You are currently viewing شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑ گیا، انجیوگرافی کے بعد انجیوپلاسٹی، 2 اسٹنٹ ڈال دیئے گئے

شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑ گیا، انجیوگرافی کے بعد انجیوپلاسٹی، 2 اسٹنٹ ڈال دیئے گئے

  • Post author:
  • Post category:پاکستان / سندھ
  • Post last modified:21/01/2023 14:25
  • Reading time:1 mins read

حیدرآباد (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لائے جانے اور طبی معائنے پر پتہ چلا کہ شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں جس کے باعث شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق صوبائی وزیر کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں اور شرجیل میمن کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شرجیل میمن کو 24 گھنٹے بعد گھر منتقل کردیا جائے گا۔