کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں، نئی بسوں کے ساتھ ٹیکسی سروس بھی جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوارن کہا کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو پھر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ مرضی کے سوالوں کے جوابات دیئے لیکن کل اس طرح نہیں ہوا۔
ان سےسوال کیا گیا آپ کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا اور اب آپ مذاکرات چاہتے ہیں آپ کی پوزیشن کیا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اس وقت ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے جبکہ انھوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کی انتظامیہ سے انٹرویو نہ چلانے کا بھی کہا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اب چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی بھی نہیں بچاسکتا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ اب جو بسیں منگوا رہے ہیں یہ سندھ بھر میں چلائی جائیں گی۔
کراچی میں لیاری ایکسپریں وے پر بھی سلیکٹڈ بسوں کو چلایا جائے گا جبکہ ٹیکسی سروس بھی جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں نگلیریا کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
