You are currently viewing شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن کی شٹل سروس کا افتتاح کردیا

شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن کی شٹل سروس کا افتتاح کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کردیا۔
اورنج لائن سے سفر کرنے والوں کو اب گرین لائن کے بورڈ آفس اسٹاپ تک لایا جاسکے گا۔
شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن سے بس میں سوار ہو کر روٹ کا دورہ کیا۔
علاوہ ازیں شرجیل میمن نے اورنج لائن ایکسٹینشن کا بھی افتتاح کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کی انٹی گریشن کا فیصلہ کیا ہے، اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملا دیا جائے گا، اس میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں، مزید روٹس بھی شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ جب بڑھے تھے تب بھی بسوں کے کرایوں کو بڑھنے نہیں دیا، بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں، ملک بھر میں انسداد منشیات کے خلاف ایسی کارروائیاں نظر نہیں آئیں گی جیسی یہاں ہو رہی ہیں، صوبہ سندھ میں منشیات کا نام مٹا دیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.