ملتان (ڈیسک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فائیو کو ملتان سے جلالپور تک تمام ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹروے کوبندکیاگیا ہے۔ سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی پریشانی یا تکلیف سے بچنے کے لیے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز احمد نے مزید کہ مسافرموٹروے پر سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپلی کیشن ہمسفر ایپ وزٹ کریں۔ترجمان موٹروے کے مطابق ملتان سے شورکوٹ دھند کی وجہ سے تاحال بند ہے۔شیرشاہ ٹال پلازہ پر ڈائیورشن لگا کر گاڑیوں کو موٹروے سے نیچے بھیجا جارہا ہے۔دریں اثناموٹروے ایم فائیو کوحدنگاہ بہترہونے کی وجہ سے ملتان سے سکھرکے لئے کھول دیاگیاہے۔