You are currently viewing شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہیں، الیکشن کمیشن کا دو ٹوک فیصلہ

شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہیں، الیکشن کمیشن کا دو ٹوک فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے کیس کا فیصلہ سامنے آ گیا، الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اس دوران مرکزی ورکنگ کمیٹی نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت کے عہدےسےہٹانے کا جو فیصلہ کیا وہ پارٹی آئین سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کے صدر ہونے کا فیصلہ سنا دیا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے اجلاس میں چوہدری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ چوہدری وجاہت حسین کو نیا صدر بنایا گیا تھا۔
اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کی جگہ کامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا تھا۔
ق لیگ رہنما چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ نے مذکورہ اجلاس کو جعلی قرار دیتے ہوئے مذکورہ فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.