You are currently viewing شاید آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ

شاید آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ

کراچی(ڈیسک) قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج کل ’لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایونٹ کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرووایا تھا تاہم اب انہیں ایمرجنسی میں گھر واپس جانا پڑ رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے ایمرجنسی کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.