You are currently viewing شاہ محمود قریشی کے داخل کردہ کاغذات نامزدگی چاروں حلقوں سے مسترد

شاہ محمود قریشی کے داخل کردہ کاغذات نامزدگی چاروں حلقوں سے مسترد

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی 4 حلقوں سے مسترد کردیئے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151 ملتان، 214 تھر پارکر اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ریٹرننگ آفیسرز نے چاروں حلقوں سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔
این اے 150 اور این اے 151 سے جمع کرائے گئے زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔
زین قریشی اور مہر بانو کے پی پی 218 اور زین قریشی کے پی پی 219 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیئے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔