You are currently viewing شاہ لطیف ٹاؤن سے ہیروئن کی خاتون اسمگلر گرفتار، ساتھی منشیات پھینک کر فرار

شاہ لطیف ٹاؤن سے ہیروئن کی خاتون اسمگلر گرفتار، ساتھی منشیات پھینک کر فرار

کراچی (ڈیسک) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے دو کلو سے زائد ہیروئن اور دو کلو گرام کیمیکل برآمد کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران ملزمہ کا ساتھی ہیروئن اور کیمیکل پھینک کر فرار ہوگیا۔ گرفتار کی جانے والی خاتون کا نام روحی بانو عرف روبی دختر آزاد خان بتایا گیا جس کے قبضہ سے پولیس نے 2010 گرام ہیروئن اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا 2 کلو گرام کیمیکل اور 30500 روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمہ کا ساتھی حکومت خان ولد محبت خان 1160 گرام ہیروئن اور ایک کلو گرام کیمیکل اور تھانہ سائٹ سپرہائی وے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن اور کیمیکل کی عالمی منڈی میں مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کا ساتھی پہلے بھی مختلف تھانہ جات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔