You are currently viewing شاہ لطیف ٹاؤن سے نشے کے عادی 58 افراد ایدھی ہوم بحالی مرکز منتقل

شاہ لطیف ٹاؤن سے نشے کے عادی 58 افراد ایدھی ہوم بحالی مرکز منتقل

کراچی (نیوز ڈیسک) شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے پولیس نے نشے کے عادی درجنوں افراد کو حراست میں لے کر بحالی سینٹر منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق نشے کے عادی 58 افراد کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے ایدھی ہوم بحالی مرکز بھیجا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نشے کے عادی افراد گلی محلوں میں وارداتیں کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔


صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے پولیس کے اقدام پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.