You are currently viewing شاہ رخ رانی مکھر جی کی اداکاری پر عش عش کر اٹھے

شاہ رخ رانی مکھر جی کی اداکاری پر عش عش کر اٹھے

ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ’مسز چترجی بمقابلہ ناروے‘ میں رانی مکھر جی کی اداکاری پر عش عش کر اٹھے۔
شاہ رخ نے سبھی کو رانی کی فلم ضرور دیکھنے کا مشورہ بھی دے دیا، ٹویٹر پر اپنے بیان میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلم کی پوری ٹیم نے بہت محنت کی۔
رانی مکھرجی کو داد دیتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ ’میری رانی مرکزی کردار میں جس طرح چھائی ہوئی تھی ایسا تو کوئی ملکہ ہی کر سکتی ہے‘۔
شاہ رخ نے مزید لکھا کہ ’ہدایتکار آشیما نے بہت ہی حساس انداز میں ایک انسانی جدوجہد کو دکھایا ہے‘۔
بالی ووڈ کنگ اپنے مداحین کو یہ کہنا نہ بھولے کہ آپ بھی یہ فلم ضرور دیکھیں، فلم کے ہر شعبے میں فنکاروں نے کمال اور عروج کو چھو لیا ہے۔
انڈیا کی فلم ’مسز چترجی vs ناروے‘ کے حوالے سے بالی ووڈ کے بیشتر ستارے تعریف کر چکے ہیں، کترینہ کیف، وکی کوشل، کیارا اڈوانی اور دیگر فنکاروں نے رانی مکھرجی کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے جس طرح اداکاری کی ہے اس کا حق ادا کر دیا ہے۔