You are currently viewing شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی زرعی زمین کی خریداری میں دلچسپی

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی زرعی زمین کی خریداری میں دلچسپی

ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جنھوں نے فلمی دنیا میں حال ہی میں قدم رکھا ہے ، زرعی زمین کی خریداری میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔
سہانا خان نے’’دی آرچیز‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس فلم میں سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے پوتے آگستھیا نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سہانا خان نے 12 کروڑ بھارتی روپے سے زائد میں زرعی زمین کی خریداری کی ہے۔
گائوں میں خریدی جانے والی زرعی زمین 1.5ایکڑ پر مشتمل ہے، بتایا گیا ہے کہ زرعی زمین پر بائیس سو مربع فٹ پر تعمیرات بھی قائم ہیں۔
میڈیا میں زیر گردش خبروں میں بتایا گیا ہے کہ زمین کی خریداری کی مد میں سہانا خان کی جانب سے 77لاکھ روپے ٹیکس ادا بھی ادا کیا گیا ہے۔
قبل ازیں مذکورہ زمین تین بہنوں کی ملکیت میں تھی جو انھیں وراثت میں ملی تھی اور اب اس زمین کو سہانا خان نے اپنے نام کروا لیا ہے۔