ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی پر عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان اور امیتابھ بچن نے فلم کو کامیاب بنا نے کے لئے خوب محنت کی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی ناکا می کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ دونوں اداکاروں عامر خان اور امیتابھ بچن نے فلم میں بہت عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اور ہم سب کو اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ دونوں اداکاروں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو اپنی اداکاری کے ذریعے کئی کامیاب سال د یئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فلم کا کوئی بھی ہدایتکار فلم کو ناکام کرنے کے لئے نہیں بناتا ہے ،اس کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ فلم کامیاب ہو لیکن فلم کی کامیابی اور ناکامی پیشہ وارانہ زندگی کا حصہ ہیں