You are currently viewing شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کی سعودیہ میں شوٹنگ کے دوران پرجوش

شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کی سعودیہ میں شوٹنگ کے دوران پرجوش

ریاض (ڈیسک) انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کے لیے سعودیہ میں مصروف ہیں۔ سعودی عرب کے صحرا ، پہاڑ اور قدرتی مناظر دیکھ کر کنگ خان بہت خوش ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب کے قدرتی مناظر کے پس منظر میں شاہ رخ خان نے اپنی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں فلم ’ڈنکی‘ کےشوٹنگ شیڈول کے مطابق تکمیل تک پہنچنا باعث اطمینان اور خوشی کا باعث ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار سمیت دیگر کاسٹ اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب کے شاندار مقامات تک رسائی دینے اور اچھے برتائو، سہولتیں فراہم کرنے پر سعودی وزارت ثقافت کی تعریف کی۔
شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے شکران، بارک اللّٰہ فیک‘۔کے الفاظ کا استعمال کیا۔