You are currently viewing شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں فتح پر کہا اللہ کا شکر ہے

شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں فتح پر کہا اللہ کا شکر ہے

لاہور (ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کی فتح پر کپتان شاہین آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت پر اللہ کا شکر ہے۔
انھوں نے کہا کہ فتح میں سب نے اپنا حصہ ملایا، جیت کا کریڈٹ مینجمنٹ کو دیتا ہوں، پی ایس ایل میں کامیابی میں اس کا بہت حصہ ہے۔
شاہین نے کہا کہ میچ آخری گیند تک گیا، سخت مقابلے کے بعد کا میابی ملنے کی بہت خوشی ہے، میچ بہت انٹرسٹنگ اور مشکل رہا۔
انھوں نے کہا کہ کامیابی میں سب کا کردار ہے، جب ٹیم میں سینئر کھلاڑی موجود تھے اس وقت مجھے اعتماد اور موقع دیا گیا ، اس پر میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔
شاہین کا کہنا تھا کہ میں ایک پیڈ پہن کر بیٹھا ہوا تھا، میں نے اپنے نمبر سے پہلے آنے کا فیصلہ کیا، دل میں بات آئی کہ میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں تو کچھ کر کے دکھا سکوں گا، ٹیم کو دبائو سے نکالنا تھا۔
حارث رئوف کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ بہت شاندار بالر ہیں، مجھے ان پر بہت بھروسہ ہے، زمان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تمام کھیل بہت اچھا ہوا۔
رضوان کے بارے میں ایک سوال پر شاہین نے کہا کہ وہ جنتی آدمی ہیں، رضوان بہت ہی الگ شخص ہیں، وہ بہت خاص ہیں ۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندر ایک فیملی ہیں، اپنی کامیابی پر بہت خوشی ہے، بہت مزا آیا۔