You are currently viewing شاہد خاقان عباسی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، ذرائع

شاہد خاقان عباسی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، ذرائع

اسلام آباد (ڈیسک) آذربائیجان سے لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی خریداری معاملات پر اختلاف کے باعث شاہد خاقان عباسی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی تھی۔
شاہد خاقان کا موقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کردیا تھا۔