You are currently viewing شاہد آفریدی کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

شاہد آفریدی کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سپر اسٹار پلیئر شاہد خان آفریدی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ہم اسی کے بندے ہیں اور اسی کی جانب لوٹ کر جانا ہے۔
شاہد آفریدی نے جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔