کراچی (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل رائونڈر ، بیٹر شاہد آفریدی نے خود کو سسر پکارے جانے سے شاہین آفریدی کو منع کر دیا۔
قومی سطح کے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے میزبان سے گفتگو کی جس میں شاہد آفریدی نے براہ راست شاہین آفریدی سے کہا کہ آئندہ میں تمہارے منہ سے اپنے لیے سسر کا لفظ سننا پسند نہیں کروں گا۔
جس کے بعد شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لالہ میرے لیے رول ماڈل ہیں، میں ٹی وی پران کا کھیل دیکھ کر محظوظ ہوتا تھا، جب وہ آئوٹ ہو جاتے تھے تو ٹی وی بند کر دیا کرتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ لالہ میرے ہیرو بھی ہیں اور دوست بھی ہیں۔
