راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز کے عثمان خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے ایونٹ کی تیز ترین سنچری بنا لی۔
میچ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان خان نے نہایت عاجزی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں، میں ان کے پائوں کے برابر بھی نہیں۔
عثمان خان نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ میں تیز ترین سنچری بنائوں گا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے آئیڈیل محمد رضوان ہیں، میں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اس وقت ان سے اچھا کوئی کھیلنے والا نہیں، ہر شخص کی اپنی رائے سوچ اور فیصلہ ہوتا ہے۔
