You are currently viewing شام، امریکا نے مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا، 19 جنگجو مارے گئے

شام، امریکا نے مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا، 19 جنگجو مارے گئے

دمشق (ڈیسک) شام میں مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں میں 3 شامی فوجیوں سمیت 19 جنگجو مارے گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ ہلاک جنگجوؤں میں شامی باغی گروپ کے 11 اور 5 غیر شامی جنگجو شامل تھے۔
امریکا نے شمال مشرقی شام میں جمعرات کو ہونے والے ڈرون حملے کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔
شمال مشرقی شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔
امریکی حملوں کے بعد مزاحمتی فورسز نے آج صبح شام میں امریکی بیس پر راکٹ حملے کیے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شام میں امریکی بیس پر راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7