You are currently viewing شادی کے پہلے ہی روز دلہا دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

شادی کے پہلے ہی روز دلہا دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

لکھنو (ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا جب شادی کے پہلے ہی دن دلہا اور دلہن ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی 22سالہ دلہا پرتاب یادیو اور 20سالہ دلہن پشپا کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی، تمام رسومات روایات کے مطابق نمٹائی گئیں ۔
دوسرے دن جب دلہا دلہن کمرے سے باہر نہیں نکلے تو گھر والوں نے دروازہ توڑ کر دونوں کو کمرے سے باہر نکالا۔ پوسٹ مارٹم کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں کی موت ہارٹ اٹیک سے واقع ہو ئی ہے۔
ڈاکٹرز اور پولیس نے دونوں نوجوان میاں بیوی کا بیک وقت ہارٹ اٹیک سے مرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
گھر والوں نے نوبیاہتا جوڑے کی آخری رسومات اکٹھے مذہبی روایات کے مطابق انجام دیں جس میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر موجود لوگوں کے دل غمگین تھے۔