You are currently viewing شادی کے حوالے سے خدشات تھے ، ملالہ یوسف زئی

شادی کے حوالے سے خدشات تھے ، ملالہ یوسف زئی

لندن (ڈیسک)پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے حوالے سےان کے خدشات  تھے اور یہ خدشات دنیا بھر میں کئی ایسی لڑکیوں سے متعلق درست تھے جنہیں کم عمری میں شادی، طلاق اور طاقت کے عدم توازن جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بی بی سی کے اینڈریو مار شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شادی سے متعلق ان کے خدشات تھے تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایسا شوہر ملا ہے جو ان کی اقدار کو سمجھتا ہے ۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ منگل کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے افسر  عصر ملک کے ساتھ شادی کی تھی۔