You are currently viewing شادی کی تقریب میں دلہن کے فلک شگاف نعروں سے پی ٹی آئی جلسے کا سماں پیدا ہو گیا

شادی کی تقریب میں دلہن کے فلک شگاف نعروں سے پی ٹی آئی جلسے کا سماں پیدا ہو گیا

لاہور (ڈیسک) صوبائی دار الحکومت میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی اور ایک سیاسی جلسے کا سماں پیدا ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن اپنے گھر والوں کے ہمراہ تصویر بنوانے کے سیشن میں شریک ہیں، تصویریں اور وڈیو زبنوانے کے دوران دلہن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیے۔
دلہن نے بلند آواز سے جب نعرہ لگایا ’ کون بچائے گا پاکستان‘ تو ان کا ساتھ دینے والوں کی طرف سے ’عمران خان عمران خان‘ کی صورت میں جواب دیا گیا۔
اس دلچسپ صورت حال میں دلہا میاں مسکراتے نظر آئے جب کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال میں دلہن کی دلچسپی پر لوگوں نے خوشی اور حیرت کا ملا جلا اظہار کیا۔