سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان کی ترقی کا سفر آگے بڑھے گا،سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد(ڈیسک)سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان کی ترقی کا سفر آگے بڑھے گا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ان میں ابتدائی مرحلے کے منصوبے مکمل ہوگئِے ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔بجلی کے پیداوار سے متعلق منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ گوادر بندرگاہ فعال ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات پر مثبت اثر پڑا ہے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں اعلی معیار کی شاہراہوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے رابطہ کاری، سفر اور سامان کی ترسیل میں آسانی کے باعث نقل وحمل میں اضافہ ہواہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.