اسلام آباد(ڈیسک)ملکی صنعتوں کی ترقی کے زبردست مواقع کے باعث سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا۔
سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعتوں کی ترقی کا بہترین موقع ہے۔ سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور حکومت کے اس سلسلے میں اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی وجہ سے کاروباری ماحول میں بہت بہتری آئی ہے۔