کراچی (ڈیسک) آج صبح کراچی کے علاقے سی ویو پر خواتین کی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منتظمین نے بتایا کہ بائیک ریلی میں 4 سو سے زائد خواتین حصہ لے رہی ہیں، بائیک ریلی منعقد کرانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان میں خود انحصاری کا شعور پیدا کرنا ہے۔
خواتین بائیکرز نے سی ویو سے دو دریا تک موٹر بائیک چلا کر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نوجوان رائیڈرز نے کہا کہ کراچی میں ایسی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں ، اس سے نوجوان خواتین اور طلبا میں خود اعتمادی اور خود انحصاری کا شعور اجاگر ہوتا ہے، پاکستان کے تناظر میں موٹر بائیک ایک اچھی ، تیز اور سستی سواری ہے۔
