کراچی (ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔
حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے لائسنس منسوخی کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں جب کہ دیگر پائلٹس کے لائسنسز کی فارنزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔