You are currently viewing سی ایم پنجاب بل سے باہر آکر دیکھیں آٹے کا بحران کیوں ہے؟ قمر زمان کائرہ

سی ایم پنجاب بل سے باہر آکر دیکھیں آٹے کا بحران کیوں ہے؟ قمر زمان کائرہ

لاہور (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کی قلت نہیں تو بحران کیوں ہے؟ سی ایم پنجاب اپنے بل سے باہر آئیں اور دیکھیں کیوں آٹے کا بحران ہے؟
لاہور میں تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انسان آتے اور جاتے ہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ کون کتنا بڑا شخص تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی حکومتیں نہیں ملیں، ہمیں ذمہ داریاں ملتی ہے، پی پی کی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے آتی ہے۔ پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ پاکستان میں گندم کی قلت نہیں تو بحران کیوں ہے؟ سی ایم پنجاب اپنے بل سے باہر آئیں اور دیکھیں کیوں آٹے کا بحران ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تاجر کو سپورٹ کریں گے جو پاکستان کےلیے بہتر ہوگا، کرپٹ تاجروں کا ساتھ نہیں دیں گے، جو پاکستان اور عوام کو لوٹ رہی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا ورثہ ہے، پیپلز پارٹی تعلیم، صحت کے نظام کو مفت کرکے دکھائے گی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب 3 ماہ سے گھر میں بیٹھے ہیں، کون سی گولی لگ گئی ہے؟ پی ٹی آئی چیئرمین! ہم تمہارے خلاف نہیں تمہارے نظریے کے خلاف ہیں، ہم لوٹے بنانے والے نہیں، نہ ہی جماعت توڑنے والے ہیں۔ان کا سوال تھا کہ چار سال حکومت میں رہے ہو مگر کیا کیا؟۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7