You are currently viewing سی آئی ڈی کو 21 سال بعد بند کر نے کا فیصلہ

سی آئی ڈی کو 21 سال بعد بند کر نے کا فیصلہ

ممبئی(ڈیسک)بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو سی آئی ڈی کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ شو کو 21 سال بعد بند کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔

سی آئی ڈی کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جو مسلسل 21 سالوں سے شائقین کے دل ودماغ پر قبضہ جمائے ہوئے ہے تاہم اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ میڈیا پورٹس کے مطابق سی آئی ڈی کو بھارت کا سب سے زیادہ نشر ہونے والے شوکا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جب کہ سی آئی ڈی کے مرکزی کرداروں اے سی پی پردیومن، ابھیجیت اور دیا بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہیں۔

چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی  کی ٹیم اور فائر ورکس پروڈکشن کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا شو کی آخری قسط 27 اکتوبر کو نشر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی آئی ڈی کی پروڈکشن ٹیم نے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ  واپس  آنے کا عندیہ بھی دیا ہے جس میں پہلے سے زیادہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اقساط پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1997 میں نشر کی گئی تھی اور اب تک اس کی 1500 اقساط نشر کی جاچکی ہیں، دیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیانند شیٹی  نے شو بند ہونے کی وجہ چینل کے ساتھ مسائل کوبتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی شو کے بند ہونے کا اچانک پتہ چلا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.