اسلام آباد(ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس منگل کو گیارہ بجے سیمینار ہال پپس میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد کریں گے ۔ اجلاس میں کمیٹی کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام وزارت اور اس کے ماتحت اداروں اور آرگنائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔