You are currently viewing سینیٹ کی جنرل نشست پر طلال چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ کی جنرل نشست پر طلال چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے سینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
لاہور میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم کسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتےحکومت نواز شریف ہی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، وفاق کی ہو یا پنجاب کی ، یہ حکومت میاں نواز شریف کی حکومت ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مینڈیٹ ہماری توقع کے مطابق نہیں آیا مگر جس حلقے میں گنتی ہوتی ہے ہماری سیٹیں بڑھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی حالات بہتر نہیں ہیں، ن لیگ کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے،2013 میں بھی ملک کو بحران سے نکالا اب بھی نکالیں گے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دھاندلی دھاندلی کرنے والے بس شور مچاتے رہے نکلا کچھ بھی نہیں، عام آدمی کی زندگی کو آسان بنائیں گے، پاکستان چلے گا توغریب کا چولہا چلے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.