You are currently viewing سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی فیصل واوڈا کو سپورٹ کریگی، شرجیل میمن

سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی فیصل واوڈا کو سپورٹ کریگی، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے میں کوئی برائی یا حرج نہیں، وہ اس شہر سے ایم این اے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو اب عدلیہ کی آزادی کا خیال آ رہا ہے، جب بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائےگئے اس وقت عدلیہ کی آزادی کسی کو یاد نہ آئی۔
ان کا کہنا تھاکہ کچے کے علاقے وارداتوں اور اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کےلیے حکومت سنجیدہ ہے، ہر شہری کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے، ہم نے سندھ میں اسلحہ اور منشیات کو آنے سے روکا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلحہ اور منشیات کو سرحدوں پر روکنا وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.