اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے میڈیا سے متعلق تمام اداروں کواعظم سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ٹی وی بغیر شوکاز نوٹس کے چینلز کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو جلسے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے، ان پر حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کا نام لے کر ان کو دھمکیاں دینے کے الزامات بھی ہیں جس کے بعد انھیں چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مقدمہ قائم کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اعظم سواتی اس سے قبل قائم مقدمے میں ضمانت پر رہا تھے۔