You are currently viewing سیلفی کے جنون نے 49 قمیتی جانیں لے لیں

سیلفی کے جنون نے 49 قمیتی جانیں لے لیں

  • Post author:
  • Post category:پنجاب
  • Post last modified:13/02/2016 18:51
  • Reading time:0 mins read

لاہور (اسٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر اشاعت کےلئے خوبصورت یا پرخطر مقامات پر اپنی تصویر لینے یا سیلفی بنانے کے جنون نے اب تک 49افراد کو موت کی گہری نیند سلادیا ہے  جن میں پاکستان دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سیلفی کےلیے سب سے زیادہ خطرناک مقام بلندی یا پانی ہے۔

سیلفی لینے کے جنون میں  6 1  افراد اونچی ڈھلوانوں یاچٹانوں سے گر کرہلاک ہوئے،14 افراد ڈوب کر اور8افراد ٹرینوں سے ٹکر ا کر ہلاک ہو چکے ہیں سیلفی لیتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ملکوں میں پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران موبائل فون سے سیلفی بنانے کا رجحان اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ اب عالمی سطح پر معروف شخصیات بھی اپنی سیلفیاں بنانے سے پیچھے نہیں، مگر یہ جنون جان لیوا ثابت ہو چکا ہے۔