گوادر (نیوز ڈیسک) سیلابی صورتحال کے باعث گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے باعث گوادر ایئر پورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف محفوظ نہیں۔
گوادر ایئر پورٹ پر آنے جانے والی بیشتر سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے گوادر ایئر پورٹ پر منگل تک فلائٹ آپریشن معطل رہنے کی تصدیق کی ہے۔
تمام ایئر لائنز کو گوادر ایئر پورٹ کی عارضی بندش سے آگاہ کردیا گیا۔