You are currently viewing سیف اللہ ابڑو سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین نہ رہے

سیف اللہ ابڑو سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین نہ رہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔
سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحریک عدم اعتماد سینیٹرز بہرہ مند خان تنگی، منظور کاکڑ،ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے جمع کرائی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
دریں اثناء اراکین نے متفقہ طورپر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔
علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں اعظم نذیر تارڑ، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ خان نیازی، حاجی ہدایت اللہ، منظورکاکڑ، ثنا جمالی، دلاور خان، حاجی ہدایت، محمد علی شاہ اور فدا محمد شریک ہوئے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.