ملتان /سیالکوٹ (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سید رفاقت گیلانی اور عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رفاقت گیلانی کا کہنا ہے کہ پارٹی سے جو ٹکٹ ملا تھا وہ بھی واپس کر رہا ہوں۔
سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی خوف کی وجہ سے پارٹی نہیں چھوڑ رہا۔
دریں اثناء سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر ڈار نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہا ہوں، کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔
عامر ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان ڈار اپنے فیصلے کے خود مالک ہیں۔
