You are currently viewing سیالکوٹ کے علاقےمیں غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ

سیالکوٹ کے علاقےمیں غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ

سیالکوٹ(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اور حساس اداروں  کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ۔سیالکوٹ کے علاقے  میں چھاپہ مارکر غیرقانونی ایکسچینج پکڑلی گئی،جبکہ کارروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام طاہرجمیل بٹ، فیضان شہزاد، حافظ عبدالرؤف، ولید اسفند علی اور عامر عثمان ظاہر کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 600غیرقانونی سمز، 14لیپ ٹاپ اور 18روٹرز برآمد کرلی گئی اور ملزمان کے قبضے سے اندرون اور بیرون ملک کی جانے والی کالز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔

ملزمان غیر قانونی ایکسچینج  کے ذریعے ملکی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا  نقصان  پہنچا رہے تھے۔حکام کی مزیدتفتیش کے مطابق غیز قانونی ایکسچینج  کے ذریعے جرائم پیشہ افراد فرضی ناموں سے کالز کرتے تھے، جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا تھا ۔تاہم  غیز قانونی ایکسچینج  کو دہشت گردی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان  کے لیے بھی استعمال کیا جارہا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7