You are currently viewing سیاسی وعسکری قیادت کا سندھ میں رینجرز اختیارات محدود کرنے پر تشویش کا اظہار

سیاسی وعسکری قیادت کا سندھ میں رینجرز اختیارات محدود کرنے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے سندھ میں رینجرز اختیارات محدود کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو کسی طور ضائع نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز، مشیربرائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7