You are currently viewing سیاسی لڑائی بعد میں لڑسکتے ہیں، ملک دشمن عناصر کےخلاف متحد ہوجائیں، وزیراعظم

سیاسی لڑائی بعد میں لڑسکتے ہیں، ملک دشمن عناصر کےخلاف متحد ہوجائیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد عسکریت پسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بناناچاہتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں بھی لڑسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 95 ہوچکی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7