You are currently viewing سکرنڈ: پولیس، رینجرز کا مشترکہ آپریشن، ہلاکتوں کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

سکرنڈ: پولیس، رینجرز کا مشترکہ آپریشن، ہلاکتوں کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

سکرنڈ (نیوز ڈیسک) سکرنڈ میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کےخلاف علاقہ مکینوں نے قومی شاہراہ پر ہلاک شدگان کی لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا۔
احتاج اور دھرنے کے باعث سکرنڈ بائی پاس کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
قبل ازیں ترجمان رینجرز کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمان کے پاس دھماکا خیز مواد اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع تھی جنہوں نے رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی حملہ کر دیا۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کے مطابق ملزمان کے حملے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 حملہ آور ہلاک کردیئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کےخلاف علاقہ مکین سکرنڈ بائی پاس پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکرنڈ میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن روک دیا گیا ہے ۔
مظاہرین نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث سکرنڈ بائی پاس کے قریب ٹریفک روانی متاثر ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.