You are currently viewing سچ کے سامنے اسحاق ڈارکے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں، شبلی فراز

سچ کے سامنے اسحاق ڈارکے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہےکہ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  برطانوی اینکر کے سوالات اور اسحاق ڈار کے جوابات ثبوت ہیں کہ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھْول جاتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ لوٹ مار کے دفاع کے لئے وطن کا نام بدنام کرنے سے بھی باز نہیں آتے، کرپٹ عہد کا معاون اور ملکی معیشت تباہ کرنے والا انٹرویوز کیلئے صحت مند مگر قانون کے سامنے بیمار ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.