راولپنڈی (ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انٹرویو میں جو باتیں کی ہیں اس پر دکھ ہوا ہے۔
شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ میں واحد آدمی ہوں جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سچ بولتا تھا۔
شیخ رشید کا ایک اور بیان میں کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کرنا چاہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام الیکشن سے فرار ہونے والی حکومت کی بات سننے کو تیار نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 11 ماہ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی، لوگ ان سے تنگ ہیں۔ قوم پاکستان کی بہتری اور شفاف الیکشن چاہتی ہے۔