دبئی (ڈیسک) دبئی کے ایک کیفے نے اپنے گاہکوں کا حیرت سے بھرپور استقبال کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا خوب فائدہ اٹھایاہے، کیفے کی انتظامیہ نے انسان کے بجائے روبوٹ سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے، استقبالیہ پر سپر ماڈل روبوٹ کسٹمرز کو ویل کم کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں گی۔
یہ روبوٹ ہوبہو مشرقی یورپ کی مشہور ماڈل ڈیانا گیبڈیولینا جیسی ہیں جنہیں کیشیئر کے فرائض بھی سونپنے جائیں گے۔
یہ روبوٹ گاہکوں سے نہ صرف خوش اخلاقی سے پیش آئیں گی بلکہ ایک بار ملنے کے بعد ان کی شکلیں اور نام بھی ہمیشہ کے لیے یاد رکھیں گی۔
اطلاعات کے مطابق ریستوران کا نام ڈونا سائبر کیفے رکھا گیا ہےجس میں انسان سے ملتی جلتی خاتون روبوٹ کام کریں گی ، روبوٹ سپرماڈل کی نقل کے طور پر بنائی گئی ہے۔
روبوٹ اس قدر مہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ دیکھنے پر حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔
روبوٹ کا الگورتھم انسانی جذبات اور احساسات کو بھی پڑھ سکے گا ۔ روبوٹ ماڈل بالکل انسانوں کی طرح دوسروں سے گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
