You are currently viewing سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا

سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا

سینٹ لوشیا (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 45 ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پرصرف 156 رنز بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لیام لِیونگسٹون 33، کپتان جوس بٹلر 17، جونی بیئرسٹوں 16، فل سالٹ 11 اور معین علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سیم کرن 10 اور جوفرا آرچر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور کیگیسو رباڈا نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین اور اینرک نوکیے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ڈیوڈ ملر 43، ریزا ہینڈرکس 19، ہینرک کلاسن 9، کپتان ایڈن مارکرم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹرسٹن اسٹبز 12 اور کیشو ماہراج 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 جبکہ عادل راشد اور معین علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7