You are currently viewing سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن مستعفی ہوگئے

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کے لیے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا، جسٹس اعجاز الاحسن سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن کے دیئے گئے استعفے کا عکس

جسٹس اعجازالاحسن نے اپنے استعفے میں لکھا کہ بطور سپریم کورٹ جج مزید کام جاری رکھنا نہیں چاہتا، آرٹیکل 206 شق (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔
استعفے کے متن میں کہا گیا کہ بطور سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ جج کام کرنا باعث اعزاز تھا۔
یاد رہے کہ جسٹس اعجازالاحسن پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف کیس میں مانیٹرنگ جج تھے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے آج مستعفی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے۔
جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز قبل سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز جاری کیے جانے پر اختلاف کیا تھا۔
اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا کہ جسٹس مظاہر نقوی کو جاری ہونے والا شو کاز واپس لیا جائے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.