کراچی(ڈیسک) سپریم کورٹ کےحکم کے بعد سندھ حکومت کا ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےکہا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنےکے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوارکو مارکیٹیں کھول دیں گے۔خواتین چند مہینوں کے بچوں کوبھی مارکیٹیں میں لے کر آرہی ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بزرگ بھی مارکیٹوں میں بغیر ماسک کے نظر آئے، دکانداروں کو چاہیے کہ جو حفاظتی اقدامات پورے نہ کرے اسے دکان کے اندر نہ آنے دیں، اس صورتحال میں شہریوں کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔